Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گیس پائپ لائن میں دھماکا؛ کراچی سمیت کئی شہروں میں سپلائی معطل

کشمور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے کراچی سمیت کئی  شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور میں تھانہ ڈیرا سرکی کے حدود گاؤں غلام رسول ملک کے مقام پر گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ زمین تک ہل گئی اور دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پائپ لائن پھٹنے سے کراچی سمیت متعدد شہروں کو  گیس کی سپلائی معطل ہوچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تخریبکاری کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version