Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اطلاعات سے پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں نمیرہ سلیم نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ نمیرہ سلیم نے خلا میں پاکستانی پرچم بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نمیرہ سلیم کو خلائی سفر شروع کرنے پر حکومت پاکستان، وزیراعظم اور عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے نمیرہ سلیم کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ نمیرہ سلیم تمام خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل زندگی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا میں بلند کر سکتی ہے۔ نمیرہ سلیم کا سفر خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے جو قوم کے لئے اہم کامیابی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نمیرہ سلیم کی اس کاوش سے پاکستان کے امن پسند اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

واضح رہے کہ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007 کو قطب شمالی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں جبکہ آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو وہ خلائی سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version