Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، راجہ ریاض

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ن لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قائد ن لیگ میاں نوازشریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات کے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن بھی زیربحث لائیں گے جبکہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں نے انتخابات کی 15  فروری کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد اتخابات ہوں گے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، ن لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، میاں نوازشریف کا زبردست استقبال ہوگا، انکا اپنا ووٹ بینک ہے۔

لندن: ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر راجہ ریاض نے کہا کہ ابھی ملاقات باقی ہے، جو فیصلہ ہو گا بتا کر جاؤں گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version