Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں غربت اور بھوک و افلاس ہے، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان عبد الولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت اور بھوک و افلاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان عبد الولی خان کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا ہر شہری ملک کا وفادار ہے، کسی ملک کا ایجنٹ نہیں، بلوچ روایات میں غداری کو کفر کی طرح برا مانا جاتا ہے، بحیشیت گورنر کوشش کرتا ہوں کہ بلوچستان کو مرکز اور دیگر صوبوں کے قریب لائیں۔

عبد الولی خان کاکڑ نےکہا کہ فاصلے کم ہونگے تو ہی ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے، ہمیں تو علاج اور تعلیم کیلئے بھی لاہور، اسلام آباد اور کراچی کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

گورنر بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں بہت سارے وسائل ہیں تو بہت سارے مسائل بھی ہیں، کاروباری افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غربت اور بھوک و افلاس ہے، میلوں تک سڑکیں نہیں، بلوچستان کے وسائل سب سے شئیر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

عبد الولی خان کاکڑنے کہا کہ چین نے سب سے پہلے افغانستان میں سفارتخانہ کھولا، اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، پڑوسی ملک میں جی 20 کا اجلاس ہو رہا ہے اور ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔

گورنر بلوچستان عبد الولی خان کاکڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان ایشیا کا دروازہ ہے، یہاں بیٹھ کر ہر ملک سے تجارت کی جا سکتی ہے، جب تک تمام سیاسی جماعتیں اور ہم سب ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں کرینگے کوئی ملک ہم پر بھروسہ نہیں کرے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version