برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے 6 ماہ سے کم وزٹ ویزا کی فیس میں 15، اسٹوڈنٹ ویزا میں 127 پاؤنڈ کا اضافہ کردیا ہے۔
6 ماہ سے کم وزٹ ویزے کی فیس 115 (تقریباً 43 ہزار روپے) اور اسٹوڈنٹ ویزے کی فیس 490 برطانوی پاؤنڈ (ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد) ہوجائے گی۔
برطانوی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ورک اور وزٹ ویزوں کی فیس میں 15 فیصد جبکہ ترجیحی، اسٹوڈنٹ اور اسپانسر ویزوں کی فیس میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
برطانیہ کے وزٹ اور اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد نافذالعمل ہوجائے گی اور توقع ہے کہ اس کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
