ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ مل جل کر پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئے چیف جسٹس اعلیٰ عدلیہ کے وقار کو بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، عدالتوں میں ہزاروں التواء شدہ کیسز حل کریں گے، جمہوریت اور آئین کی بالادستی میں کردار ادا کریں گے، ماضی کے متنازعہ فیصلوں سے اعلیٰ عدلیہ پر عوام کی بے اعتمادی کو ختم کریں گے، پاکستان کی عدلیہ اور پارلیمنٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کو کم کریں گے
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات اور بحرانوں میں گھرے پاکستان میں عدلیہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، مل جل کر پاکستان کو درپیش سنگین چیلنجر کا مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان کو فلاحی اسلامی اور جمہوری ریاست بنانے کیلئے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
