Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، وسطی پنجاب ، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بالائی خیبر پختونحوا، اسلام آباد ،جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (سید پور 61، ایئرپورٹ 41، بوکرا 36، گولڑہ 17، زیرو پوائنٹ 15)، اٹک 38، راولپنڈی (کچہری 27، شمس آباد 17، چکلالہ 11)، سرگودھا 27،حافظ آباد19،لاہور(،فاروق آباد 15،گلبرگ14،سٹی 11، پانی والا تالاب 07،جوہر ٹاؤن ،ائیرپورٹ 05،لکشمی چوک 03 )،گجرانوالہ 12،نارووال 11، نورپور تھل 03،مری 02،ساہیوال 01، کشمیر: کوٹلی 13،خیبرپختونخوا: چراٹ 08، لوئر دیر 05، پشاور سٹی، پاراچنار 02، مالم جبہ01،بلوچستان:خضدار میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version