نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 6 صوبائی وزراء کے وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی لاہور ایئر پورٹ سے چین کیلئے روانہ ہوئے، اس موقع پر چین کے قائم مقام قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا چین کا دورہ باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا۔
محسن نقوی اپنے دورہ چین کے دوران بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے،وہ زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ بھی چین روانہ ہوئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
