Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن مقدمے کے ڈسچارج کا تحریری فیصلہ جاری

پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے کے ڈسچارج کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔

جاری کردہ فیصلے کے مطابق ڈسچارج کا مطلب بریت نہیں کیونکہ بریت ٹرائل کورٹ کی مرضی ہوتی ہے، ٹرائل کورٹ کو مکمل اختیار ہے کہ وہ ملزم کو ڈسچارج ہونے کے باوجود ٹرائل کے لیے طلب کر لے، بظاہر ملزم کو اس مبینہ جرم سے ملانے کے لیے کوئی مواد موجود نہیں، اسلیے پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، ملزم اگر کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو فورا رہا کر دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version