استحکام پاکستان پارٹی نے اہم ترین سیاسی ووکٹ گرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا لیکن اس کا باقاعدہ اعلان وہ چند روز میں کریں گی۔
منزہ حسن تحریک انصاف وویمن ونگ کی سربراہ رہ چکی ہیں۔
خیال رہے کہ سابق ایم این اے منزہ حسن نے 9 مئی کے واقعات، فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
