پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسے درخواست ہے کہ ہمیں انتخابات کی تاریخ دے دیں۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں اشرافیہ کے بجائے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ہوتا تو وزیراعظم کو مشورہ دیتا نگراں وزیرخارجہ کو نمائندگی دیں، دنیا کے ہر پلیٹ فارم پرپاکستان کی نمائندگی ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کاشف بلوچ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے کیس سے متعلق رابطہ کروں گا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے سلیکٹڈ راج کے خلاف تحریک چلائی، الیکشن شیڈول آجائے توپھر سوال کرسکتے ہیں کونسا اتحاد کررہا ہوں، چیف الیکشن کمشنرسے درخواست ہےہمیں انتخابات کی تاریخ دے دیں۔
انکا کہنا ہے کہ جہاں تک میاں صاحب کی واپسی کات علق ہے تو پیپلزپارٹی کا پرانا مطالبہ ہے، پیپلزپارٹی کو کسی دیوار سے نہیں لگایا جارہا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے۔ ایسا نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو بند کرنے سے ملکی مسائل حل ہوگئے، ایک طرف معاشی اور سیاسی بحران ہے کوئی مانے یا نہ مانے۔ لاء اینڈ آرڈر اور دہشتگردی کی صورت میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
