Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’ایم کیو ایم اپنا وفد ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پاس مزاکرات کیلئے بھیج رہے ہیں‘

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنا وفد ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پاس مزاکرات کیلئے بھیج رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پی این ٹی کالونی کراچی کے علاقہ مکینوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج آپ کے سروں پر موجود چھت کی بقاء کے لیے آئے ہیں، ہم پی این ٹی کالونی کے علاقہ مکینوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سے میری بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم علاقہ مکینوں کو بے دخل نہیں کرنے جارہے، اس پی این ٹی کالونی کو لیز کراچی کے منتخب میئر اور اسکی کاؤنسل نے دی تھی اس لیے آپ کوئی یہاں کے مکینوں کو گھروں سے بے دخل نہیں کرسکتا، اس علاقہ مکینوں کی چھت بچانے کے لیے ہمیں کسی کے خلاف عدالت میں جانا پڑا تو جائیں گے، اگر کوئی اس علاقہ کے گھروں کو گرانے آئے گا تو اسے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان کوارٹرز کے علاقہ مکینوں کو بے دخل ہونے نہیں دیا تھا اسی طرح پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو بھی بے دخل نہیں ہونے دیں گے، جو لوگوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں وہ کس منہ سے پی این ٹی کالونی کے لوگوں کو نوٹس دے رہے ہیں؟ ایم کیو ایم پاکستان اپنا وفد ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پاس مزاکرات کیلئے بھیج رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version