مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنان پر حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی حافظ حمداللہ کی عیادت کیلئے آمد ہوئی جہاں انہوں نے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج حافظ حمداللہ کی عیادت کی۔
انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا ، ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے بھی اسلام ملک اور امن کیساتھ کھڑے تھے آج بھی وہی ہیں، ہمارے رہنما اور کارکنان جرات واستقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حافظ حمداللہ ہمارا سرمایہ ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب فرمائے، حافظ حمداللہ پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کے دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء بھی کی۔
جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے، جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنان پر حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔
مولانا راشد محمود سومرو، انجینئر ضیاء الرحمان ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا محمد غیاث ، سمیع سواتی ، حاجی امین اللہ ، مولانا حماد اللہ شاہ ، شرف الدین اندھڑ ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، جمال کاکڑ ودیگر بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
