Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آصف زرداری نے پنجاب میں بڑی سیاسی وکٹ گرادی

 سابق صدر مملکت آصف زرداری نے پنجاب میں بڑی سیاسی وکٹ گرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سینئر سیاستدان راجہ منوراحمد نے بلاول  ہاؤس میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 سینئر سیاستدان منور احمد نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چوآسیدں شاہ میں پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی، اس ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے بھی ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version