بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے سے چار ارب سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
بجلی چوروں سے ریکوریز کی مد میں رقم 4 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔
بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 1104 افراد دھر لیے گئے، ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 9 ہزار 564 ایف آر آرز کا اندارج ہوا۔
حیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جبکہ لیسکو نے اب تک سب سے زیادہ 1 ارب سے زائد کی ریکوری کی۔
حیسکو 96 کروڑ 20 لاکھ، پیسکو 70 کروڑ، میپکو 65 کروڑ، سیپکو 45 کروڑ، کیسکو 27 کروڑ اور فیسکو نے اب تک 20 کروڑ کی ریکوری کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
