Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صنعت ملک کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے، نگراں وزیر توانائی

نگراں وزیر برائے توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ صنعت ملک کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر برائے توانائی محمد علی نے پاور ڈویژن میں پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ایک جامع ملاقات کی جس میں صنعتی ٹیرف اور گرین انرجی آپشنز سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

محمد علی نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ صنعت ملک کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں نگراں وزیر برائے توانائی محمد علی نے متعلقہ حلقوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ تاجر برادری کو ساتھ لے کر ان کے مسائل کو ترجیح دیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version