Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ایران کا رشتہ کافی پرانا ہے، خلیل جارج

نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا رشتہ کافی پرانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق  خلیل جارج سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انسانی حقوق کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

نگراں وفاقی وزیر نے ایرانی سفیر کو پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام عوام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور آئین پاکستان کے مطابق مذہبی، سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر مکمل آزاد ہیں۔

خلیل جارج نےکہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لیے فعال عدالتی نظام موجود ہے، پاکستانی شہری ملک کے کسی بھی کونے سے انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے وزارت انسانی حقوق کے ٹول فری نمبر پر شکایات درج کرسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کا رشتہ کافی پرانا ہے، ہمارا مذہب، روایات اور اقدار ایک ہیں، پاکستان ایران نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق  خلیل جارج نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک بھارت میں کشمیریوں اور دوسری اقلیتوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جاتاہے جس پر بین الاقوامی میڈیا کی خاموشی قابل تشویش ہے۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کا بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کافی اچھا تجربہ ہے، انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے ایرانی سفیر کا وزارت انسانی حقوق کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ایک دوسرے کو سونئیر پیش کیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version