Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا، چوہدری انوارالحق

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور اور میرپور پروٹیکشن فورم کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسائل کا ادراک ہے لیکن صدیوں کی خطاؤں کا ازالہ لمحوں میں ممکن نہیں ہے،اعلانات بہت ہوئے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے بجلی کنکشن اس وقت تک نہیں کاٹنے دونگا جب تک اشرافیہ بل نہیں دے گی،بیوروکریسی میں شفاف لوگوں کو اوپر لا رہے ہیں اور اس سے نظام میں بہتری آئے گی۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ پروٹوکول ختم کر دیا ہے اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہوں میری کابینہ میرے ساتھ ہے اور میری پالیسی کو فالو کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ عدلیہ کا احترام کرتا ہوں عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کے ٹیکسوں کے پیسوں سے کوئی عیاشی نہیں ہوگی، ساڑھے چار سو گاڑیاں نیلام کرنے جا رہے ہیں ،سب کو احتساب سے گزرنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version