پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے بورے والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کی تین بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں، سابق تحصیل ناظم عثمان احمد وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عمران ارشاد شامل ہیں۔
سابق رہنماؤں نے 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کی، اس موقع پر ارشاد آرائیں نے کہا کہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
