نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان مشترکہ خیالات کے حامل بہترین تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں کیوبا کے ہم منصب برونو روڈریگوز پاریلا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ، کثیرالجہتی اور علاقائی امور کی وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں وزراءخارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت، بائیو ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
نگراں وزیر خارجہ نے 2023 میں جی 77 اور چین کی سربراہی کے دوران کیوبا کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور کیوبا کے وزیر خارجہ کو 15 اور 16 ستمبر کو ہوانا میں منعقدہ جی 77 اور چین کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات کے حامل بہترین تعلقات ہیں۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کثیرالجہتی فورموں بالخصوص اقوام متحدہ، غیر وابستہ مملک کی تحریک اور جی 77اور چین کے درمیان قریبی تعاون کی تعریف کی جبکہ وزیر خارجہ نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد کیوبا کی طرف سے دی گئی طبی امداد پر پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا بھی کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
