پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےکہا ہے کہ عبداللہ خان سنبل ایک باوقار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افسر تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی سابق وزیر داخلہ عبداللہ خان سنبل مرحوم کے گھر آمد ہوئی جہاں ان کی مرحوم عبداللہ خان سنبل کے والد حیات اللہ سنبل اور بھائی سیف اللہ سنبل سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں شہباز شریف نے عبداللہ خان سنبل کی وفات پر ان کے والد اور اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ شہباز شریف نے مرحوم عبداللہ خان سنبل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل ایک باوقار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افسر تھے جبکہ عبداللہ خان سنبل ایک نہایت اچھے اور ملنسار شخص تھے ان کی ناگہانی وفات پر دلی دکھ ہے۔
شہباز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مرحوم کے والد اور بھائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں شریک ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
