Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے محمد علی درانی کی ملاقات، موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق سینیٹر و وفاقی وزیر محمد علی درانی کی دوسری مرتبہ ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے صدر عارف علوی سے گزشتہ چند روز میں اپنی دیگر ملاقاتوں پر مشاورت کی ہے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں عارف علوی اور محمد علی درانی نے جمہوری تسلسل اور الیکشن کے انعقاد میں آسانیاں پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 صدر مملکت نے قومی اتفاق رائے کے لیے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان، جمہوریت اور فوج کو متنازعہ نہیں بنانا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی آف دی ریکارڈ ملاقات کی تھی، ایوان صدر میں دونوں شخصیات کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوان صدر نے ملاقات کو خفیہ رکھا اور اس کی کوئی باضابطہ خبر جاری نہیں کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version