Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیر توانائی محمد علی کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے ملاقات

نگراں وزیر برائے توانائی محمد علی نے وزارت توانائی میں ریجنل ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان خواجہ آفتاب احمد کی سربراہی میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں بہتر ریکوری کے لیے ڈسکوز کے موثر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں لائن لاسز میں بہتری اور بہتر ترسیل کے آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر توانائی اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ہونے والی ملاقات میں بہتر ماڈل والے ممالک کے رجحانات پر بات چیت کی گئی جبکہ بہتر ریکوری کے حوالے سے ہندوستان اور برازیل کے ماڈل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیر توانائی محمد علی نے مستقبل میں اصلاحات اور ڈسکوز کے مؤثر کام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version