Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جب مظلوم کو انصاف نہ ملے تو جماعت اسلامی نکلتی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب مظلوم کو انصاف نہ ملے تو جماعت اسلامی نکلتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی اور میرا مسئلہ زرداری کی طرح بلاول کو وزیراعظم بنانے کا نہیں یا نواز شریف کی طرح مریم کو وزیراعظم بنانے کا مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ اس وقت پاکستان جل رہا ہے، میری قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، پاکستان میں ہر چیز مہنگی صرف موت سستی ہے، بچوں کو پڑھانا مشکل ہوگیا، بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا، دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے، جب مظلوم کو انصاف نہ ملے تو جماعت اسلامی نکلتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل موت کا پروانہ بن کر حکومت بانٹ رہی ہے جبکہ لوگ رو رہے ہیں، جو لوگ عوام کے ساتھ درد اور غم بانٹنے کے دعوے کر رہے تھے لیکن آج نہ پیپلز پارٹی، نہ مسلم لیگ اور نہ ہی پی ڈی ایم نظر آرہی ہے لیکن جماعت اسلامی سڑکوں پر ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں آپ لوگوں کی وجہ سے 300 پاکستان یونان کے سمندر میں ڈوب گئے، 8000 پاکستانی ماہانہ خودکشی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اللہ کا قرآن اور نبی مہربان کی شریعت ہے جو کبھی مسلمانوں کے پاس تھا تو بحروبر میں ان کی حکومت تھی لیکن آج ہمارے حکمرانوں نے کشکول ہمارے ہاتھوں میں تھمایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 70 ہزار ارب کا قرضہ کی ہتھکڑیاں عوام کے ہاتھوں میں پہنائی ہیں، تم جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں سے ٹیکس وصول کیوں نہیں کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ بجلی کے بل میں گنڈہ ٹیکس، بدمعاشی ٹیکس، ڈیوٹی ٹیکس، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس، ٹیلی ویژن فیس اور کئی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version