Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ نواز شریف نے بڑا سرپرائز دیدیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی بیانیے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے واضح کیا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ بات میری ذات کی ہوتی تو اور بات تھی، یہاں بات ملک اور ملک میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کی ہے، ملک کے خلاف سازش میں جنہوں نے حصہ ڈالا سب کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017ء میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مؤقف کی لندن میں موجود لیگی رہنماؤں نے بھی کھل کر حمایت کی، مریم نواز نے بھی نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا۔ شہباز شریف اپنے بھائی کو نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہ کر سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version