مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈالر 250 سے 255 تک آجائے گا، جو ڈالر ہاتھ نہیں آرہا تھا وہ ہاتھ آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سستی بجلی، گیس کی سپلائی صنعت کاروں اور صارفین تک پہنچے، اس پر بات ہوئی ہے۔ وزراء ہر مہینے کراچی کے صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل اتنے گمبھیر ہیں کہ تین گھنٹے مسائل سنتے رہے، گیس اور پانی کے مسئلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ بڑے بڑے مسائل پر ایکشن ہو رہے ہیں، افغان تارکین کا بڑا مسئلہ تھا اس پر بھی بات ہوئی۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے چاہئیں، تاجروں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
