Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈاکٹر یارجان عبدالصمد کو پاکستان کے پہلے خلائی سائنسدان ہونے کا اعزاز

قومی ہیرو، ڈاکٹر یارجان عبدالصمد کو کیمبرج یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے خلائی سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہیرو ڈاکٹر یارجان عبدالصمد، پی ایچ ڈی، ایک ممتاز سینئر ریسرچ سائنٹسٹ اور معروف یونیورسٹی آف کیمبرج میں ٹیچنگ فیلو ہیں۔

ڈاکٹر صمد کو اس باوقار ادارے میں پاکستان کے پہلے خلائی سائنسدان ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ڈاکٹر صمد جدید ترین خلائی ٹیکنالوجیز کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس شعبے میں انہیں متعدد باوقار ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

ڈاکٹر یارجان عبدالصمد کا تعلق بلوچستان کی ایک قصبے بلیدہ سے ہے، انہوں نے پاکستان میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ (جی آئی کے آئی) سے انجینئرنگ میں گریجوئیشن کیا۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر یارجان عبدالصمد نے ابتدائی تعلیم بلیدہ سے ہی حاصل کی تاہم ان کو ہمیشہ سے ہی زمینی ذخائر کو بروئے کار لانے میں خاص دلچسپی تھی، ڈاکٹر یارجان عبدالصمد مستقبل میں ایسی ٹیکنالوجیز متعارف کروانا چاہتے ہیں جو زمین کے ساتھ سپیس میں بھی کارآمد ثابت ہوں۔

ڈاکٹر یار جان نے بلیدہ میں ایک غیر منافع بخش اسکول کا آغاز کیا ہے جو دنیا بھر میں سب سے کامیاب اسکولنگ سسٹم کے مطابق بنایا گیا ہے، ان کی یہ کاوش زندگیوں کو بدل رہی ہے اور بلیدہ کے روشن مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر یارجان عبدالصمد نے کہا تھا کہ میرے لیے بہت فخر کی بات تھی کہ جن لوگوں کے بارے میں، مین نے کتابوں میں پڑھا تھا ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، پاکستان کے ہر بچے میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ میرے سے بھی زیادہ ترقی حاصل کرسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version