Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی  

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوانکے مختلف علاقوں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق 23 ستمبر کو موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر لوگوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version