قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 2 حادثات سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں طوفانی بارش کی وجہ سے کپتان نے سیالکوٹ پر لینڈ کیا، موسم صاف ہونے کے بعد دوبارہ رن وے پر اڑان بھرتے ہوئے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔
ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ کپتان نے ٹیک آف کی بجائے ایمرجنسی بریکس لگائی، طیارے کے 3 ٹائر پھٹ گئے جس کے بعد طیارہ پارک کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو روڈ کے ذریعے لاہور بھیجا گیا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
