Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے، نگراں وفاقی وزیر خزانہ

نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کی حکمت عملی، برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ وزارتوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی کے مؤثر نتائج برآمد ہوں گے۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے، وفاقی حکومت اور صنعت کاروں کے مابین رابطہ میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version