Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم پاکستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ وعدے پر نہیں ارادے پر آئے ہیں، یہ ارادہ اپنے حق کے لیے لڑنے اور ظلم کیخلاف کھڑے ہونے کا ہے، اس جدوجہد کا حصہ بننے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں ان پاکستانیوں کو پہنچائیں گے جنہوں نے پاکستانیوں کا دکھ دیکھا ہے، ہم الیکشن جیتنے نہیں آپ کا دل جیتنے آئے ہیں، آج کراچی کے ہر علاقے میں جتنا بھی پانی ہے ایم کیو ایم کے دور میں ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خوشحالی کے سفر میں چاہتے ہیں کیماڑی ہمارے ساتھ کھڑا ہو، یہ جو ہمارے امیدوار ہیں ان کے پاس کردار کے علاوہ کچھ نہیں، ہمارا آپ سے وعدہ ہے الیکشن میں جیتیں یا نہ جیتیں لیکن یہاں ضرور آئیں گے، اس کیماڑی کو پرا حق ہے کراچی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے چلے، جو لوگ پاکستان پر ستر سال سے قابض ہیں ان کا اس پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے بچوں کے علاوہ ایوانوں میں مڈل کلاس طبقہ نہیں تھا، ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ بھی ایوان میں گیا۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ماڑی پور کے لوگوں سے کہتا ہوں آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، پاکستان میں دو طبقے رہتے ہیں ایک حاکم اور ایک محکوم، ہم پاکستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ کرینگے، جس دن انتخابات کا نتیجہ آ رہا ہوگا ماڑی پور بھی جشن منا رہا ہوگا، ہم نے آپ کو دو بہترین امیدوار دیے ہیں، ان امیدواروں کی کامیابی ایک نئے عہد اور ترقی و خوشحالی کا آغاز کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version