Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اور بڑی گرفتاری

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے، ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روک لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے، ان کو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا ہے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور باہر جانے کا این او سی بھی ان کے پاس موجود تھا تاہم اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version