Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے’

نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز، اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز، اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ کی آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق ہر لحاظ سے بےمثال ہے، پاکستان اور آذربائیجان کے بیچ براہ راست پرواز کا آغاز کرنے کے بعد ہم دونو ممالک کو ریلوے اور روڈ سے جوڑنا چاہتے ہیں، ہماری توجہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر ہے، ہم پاکستان کو بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کا حصّہ بنا کر تمام علاقائی ممالک سے جوڑنا چاہتے ہیں، پاکستانی تجارت براستہ آذربائیجان، یورپ اور روس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے اس منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے۔

نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز، اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ چیئرمین ریلویز کو آذربائیجان کے ساتھ ریل روٹ جوڑنے کی ہدایات دے دی ہیں، وقت آگیا ہے کے اپنے اچھے تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلا جائے، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے، مجھے امید ہے کہ دونو ممالک مل کر فل فوری ان تجاویز کو عملی شکل دیں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version