Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، شہبازشریف

صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف طے شدہ پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر بروز ہفتہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں، انشااللہ پوری قوم ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام پارٹی رہنماؤں کیلئے ہدایت ہے کہ 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں اور اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائیزیشن پر دیں۔

انہوں نے یہ  بھی کہا کہ قائد مسلم لیگ ن سے لندن میں ملاقات کیلئے تشریف لانے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام کینسل کریں اور قائد مسلم لیگ ن کے عظیم الشان استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں جبکہ لیگی کارکنان اور رہنما اپنےقائد کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ انشاءاللہ21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، نوازشریف کے دور میں اربوں ڈالر کا سی پیک آیا۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے آرہے ہیں، نوازشریف کے دور میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگاواٹ تک پہنچی جبکہ پاکستان کے اپنے وسائل سے12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرکے لوڈشیڈنگ ختم کی۔

صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں سب سے کم مہنگائی تھی، نوازشریف کے دور میں ملکی ترقی کی شرح6.5 فیصد تھی، پارٹی رہنما اپنے قائد کے استقبال کیلئے اپنے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version