مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبر کے پاور شو کی کامیابی کے لیے مرکزی رہنماؤں کو بھی زمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کی واپسی پر کامیاب استقبالیہ کے لیے ڈویژنز لیول پر کوآرڈینیٹرز نامزد کردیئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے مجموعی طور پر نو ڈویژن پر تقسیم کیا گیا ہے۔
راولپنڈی ڈویژن کے لیے خواجہ سعد رفیق کو ڈویژنل کوآرڈینیٹرنامزد کیاگیا ہے، گجرانوالہ کے لیے ملک احمد خان جبکہ سرگودھا ڈویژن کے احسن اقبال فیصل آباد ڈویژن کے لیے خرم دستگیر کو کوآرڈینیٹرز نامزد کیاگیا، ساہیوال کے لیے میاں جاوید لطیف جبکہ ملتان کے لیے سرداراویس خان لغاری اور بہاولپور کے لیے سردار ایاز صادق نامزد کیاگیا ہے، ڈی جی خان ڈویژن کے لیے طلال چوہدری جبکہ سعود مجید کو لاہور ڈویژن کا کوارڈنیٹر نامزد کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
