پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جب کہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بنیادی طور پر بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پر منحصر ہیں۔
اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہم نے بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا ہے۔ ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے، نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس مدت کے دوران قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائی ممکن نہیں۔
اوگرا کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسی خبریں تیل کی سپلائی چین کے ہموار کام میں خلل ڈال سکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
