Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئی حج پالیسی اگلے ہفتے نگران کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان

وزارت مذہبی امور کی طرف سے آئندہ حج پالیسی کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے، اگلے ہفتے تک نگران وفاقی کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ حج کے دوران پاکستان کی شناخت کو اجاگر اور عازمین حج کے سامان کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی، اب حاجی کا سامان گم نہیں ہوسکے گا۔

حاجی کو دو خصوصی بیگز ایک حاجی کو دیے جائیں گے جن پر کیو آر کوڈ ہوگا، جس میں حاجی کی مکمل تفصیلات موجود ہوں گی بیگ پر پاکستان کا بڑا پرچم بنا ہوگا۔

اسکے علاوہ خواتین کے عبایہ میں اسکارف پر پاکستانی پرچم بنایا جائے گا جو دور سے پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

گزشتہ روز وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا تھا۔

مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں نگران وفاقی وزیر مذمبی امور کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہوگا۔

چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے لے کر 30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version