نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ تعلیم کے مسئلے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گورنمنٹ کالج النور کے دورے کے بعد بڑا ایکشن لیتے ہوئے غفلت برتنے اور نا اہلی کی بنیاد پر ڈی جی کالجز سمیت 4 افسران کو معطل کردیا ہے۔
معطل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے ڈی جی کالجز شاداب حسین اور پرنسپل النور کالج مسز زاہدہ بیگم شامل ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گریڈ 19 کی وائس پرنسپل اور لیکچرر اسلامک اسٹیڈیز عشرت العین کو بھی معطل کردیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ کالج کے حالات بہت تکلیف دہ ہیں؛ ڈی جی کالجز،پرنسپل اور وائس پرنسپل کو غفلت اور نااہلی کی بنیاد پر معطل کیا ہے، لیکچرر اسلامک اسٹیڈیز بائیو میٹرک کر کے کالج سے گذشتہ 1 سال سے چلی جاتی تھی، میں تعلیم کے مسئلے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، میں کسی کو اپنے بچوں کی تعلیم برباد کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، جو سچائی اور محنت سے کام نہیں کرے گا، اُسے فارغ کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
