پنجاب حکومت نے الیکشن رولز میں ترمیم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکشن رولز میں ترمیم کرتے ہوئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آرڈنیس کے زریعے ای وی ایم کو ختم کر دیا، ای وی ایم کو ختم کرنے کا آرڈنیس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا، آرڈنیس 3 ماہ تک نافذ العمل رہے گا بعد میں 3 ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی۔
کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ای وی ایم فی الحال قابل عمل منصوبہ نہیں وقت کا ضائع ہے، ای وی ایم کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق سیاسی حکومت کا ہے، ای وی ویم کے استعمال سے الیکشن نتائج متنازعہ تصور ہوں گے، پاکستان کے دہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے وہاں ای وی ایم نہیں چل سکتی، ای وی ایم کے استعمال کے لیے ایک پورا نیٹ ورک استعمال ہو گا جو کہ حکومت کے پاس نہیں ہے، ای وی ایم کے استعمال کے لیے پچھلی سیاسی حکومت نے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
