پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے تین مقامات پر حملہ کیے گئے، دہشت گردوں نے یہ حملے لکی سٹی پولیس چوکی، لکی مروت تھانہ اور لکی جیل پر کیے۔
پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں ہینڈ گرنیڈ کا استعمال بھی کیا گیا جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے دہشت گرد حملے کو جوابی فائرنگ سے پسپا کر دیا گیا جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
