Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو زرداری کا ایک بار پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری آج لاہور پہنچیں گے تاہم انکے دورے کے حوالے سے مقامی قیادت تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ڈویژنل صدور نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں پنجاب میں انتخابات پارٹی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مضبوط امیدواروں کی فہرست پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کے دورہ لاہور کے دوران مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو چند روز لاہور میں ہی قیام کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version