Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کندھ کوٹ؛ گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ گھر میں پھٹنے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑا گھاٹ تھانہ کی حدود گاؤں بگی سبزوئی میں نامعلوم سمت سے فائر ہونے والا راکٹ لانچر میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت ایاز سبزوئی، نیاز، حنیفاں، راشد کے نام سے ہوئی جن میں 3 بچے اور ایک عورت بھی شامل ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کچے کا علاقہ ہونے کے باعث شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کشمور روحیل کھوسو نے بتایا ہے کہ راکٹ گھر میں پڑا ہوا تھا بچوں نے اٹھا کر چولہے میں ڈال دیا جس کے باعث دھماکہ ہوگیا۔ پولیس نے گاؤں کا محاصرہ کرلیا ہے سرچ آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ طلب

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مقبول باقر نے آئی جی پولیس سے سوال کیا کہ راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا، کیا کوئی اسلحہ کی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟ کیا گوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ راکٹ لانچر کیسے بلاسٹ ہوئے جس سے اتنا جانی نقصان ہوا، مجھے تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version