لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کے دوروں کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں، تاہم ان کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے اور جبکہ نواز شریف کے ان ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وطن پہنچتے ہی مشرق وسطی کے ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی اور ان اچھی خبروں کے باعث نواز شریف کے ملک میں قدم رکھتے ہی ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑنا شروع ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ مشرق وسطی کے ممالک کے نواز شریف کے دوروں سے عوام کے لئے انتہائی اچھی خوشخبریاں آئیں گی، نواز شریف ان معاشی خوشخبریوں کا انتخابی جلسوں میں ذکر بھی کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے دوروں میں ان کی معاشی ٹیم کے دیگر اراکین بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ نواز شریف آج کل لندن میں ملکی معیشت کی بہتری کے اپنے منصوبوں کی نوک پلک سنوارنے میں زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
