Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے28  سے 30 ستمبر تک ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق28  اور30 ستمبر کے دوران چترال، دیر ،سوات ،کوہستان ،ایبٹ آباد سمیت بیشتر علاقوں میں آندھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 ستمبر کے روز تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شمال اور مشرق پنجاب، کوہاٹ، پشاور میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی خیبر پختوانخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ مری ، گلیات ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،اٹک ، چکوال ،جہلم ، میانوالی ، سیالکوٹ ناروال لاہور قصور اور شیخوپورہ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آندھی، جھکڑ، شدید بارشوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معملات ترتیب دیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version