Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دیدی

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری دیدی، الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمع فارم 5 عوام الناس کی اگاہی کے لیے شائع کر دی گئی ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 27 ستمبر سے اکتوبر تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقے کا ووٹر کر سکتا ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں البتہ اعتراضات دائر کرنے کے لیے متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے، ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے ضروری قیمت ادا کر کے لیے جا سکتے ہیں، بذریعہ کوریئر ڈاک اور فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے، الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 12 کے تحت اعتراضات جمع کروانے ہوں گے۔

حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع 

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 13 ہزار کی آبادی پر مشتمل ہوگا جبکہ سندھ میں 9 لاکھ 13 ہزار 52 کی آبادی پر مشتمل ہوگا اور بلوچستان کا قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 پر مشتمل ہوگا۔

 پنجاب میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9 لاکھ 5 ہزار 55 کی آبادی پر مشتمل ہوگا جبکہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا حلقہ 7 لاکھ 87 ہزار 954 پر مشتمل ہوگا۔

پنجاب صوبائی اسمبلی کیلئے کوٹہ 4 لاکھ 29 ہزار 929 ہوگا جبکہ سندھ صوبائی اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 4 لاکھ 28 ہزار 431 رکھا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ 3 لاکھ 55 ہزار 270 نفوس پر مشتمل ہوگا اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 نفوس پر مشتمل ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version