سکھر میں تیز رفتار مسافر کوچ ٹریکر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سکھر میں ڈریہہ کے قریب شکارپور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ ٹریکر ٹرالی سے ٹکرا گئی اور ٹکرانے سے ٹریکٹر ٹرالی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
متوفی ڈرائیور محمد نواز بروہی کا تعلق جھانگڑو کے علاقے سے ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، کئی زخمیوں میں کی حالت تشویش ناک ہے
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
