پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ میں لیگی رہنماوں کی بیٹھک ہوئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے لاہور میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے 7 جلسوں بارے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
اجلاس میں شرکا نے 18 ستمبر کو دئیے گئے مختلف ٹاسک کے حوالے سے مریم نواز کو بریفنگ دی۔
جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان، مریم اورنگزیب، پرویز رشید نے شرکت کی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، سابقہ اراکین قومی اسمبلی ملک ریاض، وحید عالم، علی پرویز ملک، امجد علی، شائستہ پرویز ملک نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں خواجہ عمران نذیر، خواجہ سعد رفیق، خواجہ احمد حسان، ملک افضل کھوکھر، مہر اشتیاق، رانا مبشر اور بلال کیانی بھی شریک ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
