Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت ہوگا،فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے گیلپ سروے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھوت سروے کے ذریعے مقبولیت کا پیمانہ جاری کرنا دھوکہ دہی اور فراڈ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یکساں مقبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی روٹی، کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہے، پیپلزپارٹی انتخابات جیت کر نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرے گی، کیونکہ روزگار ملے گا تو روٹی بھی ملے گی، کپڑا بھی ملے گا اور مکان بھی بن جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عام انتخابات جلد کرائے جائیں، سب کو پتہ چل جائے گا، عوام میں کون مقبول ہے اور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کس کو اقتدار میں لاتے ہیں، آئندہ انتخابات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version