نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات اور تجارتی مراسم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ہے جس میں پاک سعودی تجارتی تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ جہاں ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں وہیں تجارتی مراسم بھی فروغ پا رہے ہیں، سعودی عرب پاکستانی مصنوعات کی کھپت کے لئے ایک بڑی مارکیٹ ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر یہاں فروغ دیا جائے جس کے لئے سعودی وزیر تجارت اور دیگر حکام سے مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسلے میں اہم معاہدے بھی ہونگے، پاکستان کے چاروں صوبوں میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ موجود ہیں جن کے ذریعے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ جاری ہوں تاکہ وہ سعودی جیسی بڑی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہتر مواقعوں سے فاہدہ اٹھا سکیں۔
پاکستانی کاروباری شخصیات کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں گزشتہ سالوں کی نسبت مزید فروغ پا رہی ہیں اور پاکستان سے لوگوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاہم یہاں مقیم پاکستانی کاروباری افراد بھی اپنے ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
