Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سب سے زیادہ زیادتی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوئی ہے، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ زیادتی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائشگاہ راول ہاؤس پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شرجیل میمن و دیگر معززین نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ محفل میلاد پر سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج با برکت رات میں دعا ہے ملک معاشی مشکلات سے نکل آئے ، ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئے۔

 شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ جو قربانیاں بھٹو شہید اور محترمہ نے دیں وہ کسی نے نہیں دی، ملک میں جو بھی پارٹی مقبولیت رکھتی ہوگی وہیں کامیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ زیادتی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوئی جو کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہوئی ہے، عوام رلیف مانگ رہی ہے اس وقت شارٹ ٹائم پالیسیاں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

 سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کچھ نہیں ہو رہا ہے، 9مئی کو کوئی نہیں بھول سکتا عمران خان نے 9 مئی خود کرایا ، عمران خان اس ملک کا سیاہ باب ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version